ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرانی اصلاحات میں جرمنی مدد کرنے کو تیار ہے: جرمن وزیر اقتصادیات

ایرانی اصلاحات میں جرمنی مدد کرنے کو تیار ہے: جرمن وزیر اقتصادیات

Mon, 03 Oct 2016 15:51:35    S.O. News Service

برلن،3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی اصلاحاتی عمل آگے بڑھانے میں ایران کی مدد کرنے پر آمادہ ہے۔ یہ بات تہران کے دورے پر پہنچے جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریئل نے کہی ہے۔ گابریئل کے مطابق وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایران ایک قابل بھروسہ کاروباری ساتھی ہے۔ گابریئل دو روزہ دورے پر ایران میں ہیں۔ ان کے ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد بھی موجود ہے جو ایران کے ساتھ اُن تجارتی تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں موجود رہے تھے۔ جوہری معاہدے کے باجود امریکی پابندیوں کی موجودگی اور سیاسی تحفظات کے باعث بحالی کا یہ عمل انتہائی سست ہے۔


Share: